مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمن کے دارالحکومت صنعاء پر فضائی حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں شہر میں ایک انتہائی زور دار دھماکا سنا گیا، جبکہ مقامی رہائشیوں کے مطابق اس دھماکے کی آواز شمالی صوبہ عمران تک بھی سنائی دی۔
مقامی ذرائع کے مطابق فضائی حملے کے وقت جنگی طیارے صنعاء کی فضاؤں میں پرواز کر رہے تھے، جس کے فوراً بعد شہر میں شدید دھماکا ہوا۔
مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ دھماکا اس قدر طاقتور تھا کہ اس کی آواز دارالحکومت سے شمال میں واقع صوبہ عمران تک سنی گئی۔
تاحال حملے کے درست مقام، ممکنہ جانی و مالی نقصانات یا حملہ آور فریق کے بارے میں کوئی سرکاری تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔
آپ کا تبصرہ